یہ وقت لوگوں کے لیے، اور لوگوں کے ذریعے شکاگو وارڈ کا نقشہ مرتب کرنے کا ہے۔
شمولیت اختیار کریں۔ کمشنر بننے کے لیے درخواست دیں۔ سماعتوں میں شامل ہوں۔ اپنی کمیونٹی کو شکل دیں۔
اہداف
کمیونٹی کی تنظیمیں اور سٹی میں موجود اچھی حکومت کے حمایتی شکاگو وارڈ ایڈوائزری ری ڈسٹرکٹنگ کمیشن تیار کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ نمائندگی اور سٹی کی خدمات کی ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے شکاگو کے مکینوں کو خود اپنے وارڈ کو شکل دینا چاہیے۔
ہمارا ہدف کمیونٹی کی زیر قیادت اور اس سے تحریک یافتہ وارڈ کی دوبارہ نقشہ بندی کے عمل کی تخلیق اور اس کی تائید کرنا ہے جو آس پڑوس کے علاقوں کو حتی الامکان یکجا رکھنے کی جدوجہد کرے گی۔ اس عمل کے ذریعے، شکاگو کا ایڈوائزری کمیشن نسلی مساوات اور شمولیت کو، نیز ملکی پیمانے پر خود مختار دوبارہ حلقہ بندی کے لیے بہترین طرز عمل کو برقرار رکھنے والا ایک ماڈل ہوگا۔
ہمارا ارادہ شکاگو کے باشندوں کے ذریعے، شکاگو کے لیے لوگوں سے قوت یافتہ وارڈ کا نقشہ تیار کرنا ہے۔
آپ کو اور کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
ہم ایک ایسے ریزیڈنٹ کمیشن کی تخلیق کی حمایت کریں گے، اسے قابل عمل خود مختار دوبارہ حقلہ بندی کے اصول اور بہترین طرز عمل کی تربیت دیں گے، ایک نقشہ نویس/ڈیموگرافر کو بحال کریں گے، اور سماعت کے ایک عمل کا تعاون کریں گے جسے شفاف انداز میں انجام دیا جائے اور جو کہ شکاگو کے باشندوں پر مرتکر ہو۔ کمیشن 13 لوگوں پر مشتمل ہوگا جن پر ایک ایسا نقشہ پیش کرنے کی ذمہ داری عائد ہوگی جو کہ حتی الامکان آس پڑوس کے علاقوں کو ٹکڑوں میں تقسیم کو کم کرتا ہو، تاریخی لحاظ سے حاشیے پر پڑی کمیونٹیز کو شامل کرتا ہو اور تسلیم شدہ خود مختار نقشہ سازی کے اصولوں کو برقرار رکھتا ہو، جس میں اپنی پسند کے آلڈرمین کو منتخب کرنے کے لیے سیاہ رنگت کی کمیونٹیز کے لیے مواقع کو بڑھانا شامل ہو۔
کمیشن کا نقشہ سٹی کونسل میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔ اگر 10 آلڈرز اس کی تائید کرتے ہوں تو پھر یہ نقشہ اور کم از کم اتنی ہی تائید حاصل کرنے والے دوسرے نقشہ جات اگلے موسم بہار میں منعقد ہونے والے خصوصی انتخاب میں ووٹرز کے سامنے پیش ہوں گے۔